امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپر یم کورٹ کے فیصلے کے بعد عالمی ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیرف میں شامل کئی ممالک کئی دہائیوں سے امریکا کا استحصال کرتے آ رہے ہیں، میری انتظامیہ آنے والے مہینوں میں قانونی طور پر نئے اور قابلِ اجازت ٹیرف کا تعین کرے گی۔
یورپی یونین کو ٹرمپ ٹیرف کیخلاف ردعمل کیلئے تیار رہنا چاہیے، فرانسیسی صدر
واضح رہے گزشتہ روز امریکی سپریم کورٹ نے دوسرے ملکوں پر صدر ٹرمپ کے اضافی ٹیرف غیر قانونی قرار دیا تھا۔
عدالت نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے جس قانون کے تحت یہ ٹیرف لگائے وہ قومی ایمرجنسی کے لیے بنایا گیا ہے ، یہ قانون ٹرمپ کو اضافی ٹیرف لگانے کی اجازت نہیں دیتا۔
