وفاقی دارالحکومت میں موٹرسائیکل مالکان کے لیے اہم اعلان کیا گیا ہے کہ تمام بائکس پر ایم ٹیگ لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ڈی جی ایکسائزکے مطابق شہری کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچنے کے لیے فی الفور اپنی موٹرسائیکل پر ایم ٹیگ لگوائیں۔
ایم ٹیگ لگوانے کے لیے شہری اپنے موٹر سائیکل کے کاغذات اور شناختی کارڈ کے ہمراہ کسی بھی فعال سینٹر پر تشریف لا سکتے ہیں۔
گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری، سرکاری نمبر پلیٹ کی شرط ختم کر دی گئی
عرفان میمن کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے تمام ایم ٹیگ سینٹرز کل بروز اتوار بھی کھلے رہیں گے تاکہ کسی کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس اقدام کا مقصد موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹریفک نگرانی میں آسانی پیدا کرنا ہے اورشہریوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے۔
