ایرانی صدر مسعود پژشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں کے دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔
ایرانی صدر نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ عالمی طاقتیں ہمیں سر جھکانے پر مجبور کرنے کیلئے صف بندی کر رہی ہیں، عالمی طاقتیں جتنے بھی مسائل پیدا کر لیں، ہم ہرگز نہیں جھکیں گے۔
غزہ میں کن اسلامی ممالک کی فورسز تعینات ہوں گی؟ ٹرمپ نے بتادیا
واضح رہے امریکا کا دوسرا بحری بیڑہ جیرالڈ آر فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہو گیا ہے ، خبر ایجنسی کےمطابق خبر جیرالڈ آر فورڈ دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ہے، ٹرمپ نے دوسرا بحری بیڑہ مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنیکا حکم دیا تھا۔
گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف محدود حملوں پر غور کرنے کا کہا تھا اور ایران کو معاہدہ کرنے کے لیے 10 سے 12 روز کی ڈیڈلائن دی تھی۔
