قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ سبز جرسی پہن کر نیوزی لینڈ کے خلاف حکمتِ عملی بنانے کا کبھی سوچا نہیں تھا۔
آج سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہیں، مائیک ہیسن نے کہا کہ سات سال پہلے بلیک کیپس کا کوچ تھا، آج پاکستان کے لیے پلاننگ کرنا اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کے خلاف دوسرے ملک کے لیے وفادار ہونا ایک نیا تجربہ ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ میرا دل اب مکمل طور پر پاکستان کے لیے دھڑکتا ہے۔
دی ہنڈریڈ لیگ، بھارتی مالکان کا پاکستانی کھلاڑیوں کو خریدنے سے مبینہ انکار، مائیکل وان کا ردعمل
مائیک ہیسن نے کہا کہ ناشتے کی میز پر سابق ساتھیوں سے مل کر اچھا لگا مگر اب میری تمام تر توجہ پاکستان کی جیت پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ایک نیا تجربہ ہوگا، چیلنج کے لیے تیار ہوں۔
