دی ہنڈریڈ لیگ میں بھارتی مالکان کے پاکستانی کھلاڑیوں کو خریدنے سے مبینہ انکار پر مائیکل وان کا ردعمل سامنے آ گیا۔
مائیکل وان نے دی ہنڈریڈ لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے متعلق بھارتی مالکان کے مبینہ متعصبانہ رویے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کا کھیل سب کو جوڑ کر رکھتا ہے اور ایسے اقدام کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔
سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ دی ہنڈریڈ لیگ کی ملکیت انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے پاس ہے، اس لیے بورڈ کو اس معاملے میں فوری مداخلت کرنی چاہیے۔
مائیکل وان نے ای سی بی سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ لیگ میں تمام کھلاڑیوں کے ساتھ بلاامتیاز اور منصفانہ سلوک کیا جائے۔
پاک نیوزی لینڈ میچ، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کو سیاست یا کسی بھی قسم کے تعصب سے دور رکھا جانا چاہیے اور کھیل کے بنیادی اصولوں کے مطابق سب کو یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔
