پالے کیلے، آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 40ویں اور آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا قومی کرکٹ ٹیم نے عمان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنے سفر کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔
میچ میں عمان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17ویں اوور میں 104 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی، وسیم علی 32 رنزکے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جتندر سنگھ نے 17، حماد مرزا نے 16 اور کرن سونا ولے نے 12 رنزاسکورکئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گلین میکسویل اورزیویئر بارٹلٹ نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ نتھن ایلس اورمارکس اسٹوائنس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 میچز کے آفیشلز کا اعلان کر دیا
جواب میں آسٹریلیا نے ہدف محض 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کپتان مچل مارش نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ جوش انگلس 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، واحد آؤٹ ہونے والے بیٹر ٹریوس ہیڈ تھے جو 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
