سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم اکثر مقصد سے ہٹ کر دیگر مسئلوں میں الجھ جاتے ہیں۔
ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ اور صحت کے حوالے سے ہمارے تحفظات برقرار ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بنے تو انہوں نے عوام کو صحت کارڈ کی سہولت دی، افسوس ہے آج بانی پی ٹی آئی کو ان کے ذاتی معالج تک سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔
عمران خان کی رہائی کیلئے جتنی کوشش محسن نقوی نے کی ، کسی اور نے نہیں کی ، علی امین گنڈاپور
انہوں نے مزید کہا کہ میرے غصے سے کسی کا دل دکھا ہے تو معذرت خواہ ہوں، مگر میرا غصہ جائز ہے، ابھی تک چھوٹی سی جائز ڈیمانڈ بھی پوری نہیں کروا سکے کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کا ذاتی معالج دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملے پر کسی کو غصہ نہیں آ رہا تو میرے خیال میں اس میں انسانیت نہیں۔
