کولمبو، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے لئے میچ آفیشلز کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کل ہونے والے میچ میں روڈنی ٹکراورپاؤل ریفل آن فیلڈ امپائرکے فرائض انجام دیں گے جبکہ اللہ دین پالی کرٹی وی امپائراورسیم نوگاسکی فورتھ امپائرکے طورپرتعینات ہونگے۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ میں بھی روڈنی ٹکراورنوگاسکی آن فیلڈ فرائض انجام دیں گے جبکہ ایڈریان ہولڈ اسٹاک اوراحسن رضا انگلینڈ کے خلاف سری لنکا میچ میں آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8، پاک نیوزی لینڈ میچ پر بارش کے سائے
سری لنکا اورنیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں پالی کراورآصف یعقوب امپائرمقررکیے گئے ہیں علاوہ ازیں زمبابوے بمقابلہ ویسٹ انڈیزمیچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اورجے ارامن مدناگوپال میچ کی نگرانی کریں گے۔
آفیشلزکی یہ فہرست ہرمیچ کی شفاف اورمنصفانہ کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے مرتب کی گئی ہے، تجربہ کاراوربین الاقوامی سطح کے امپائرزکی تعیناتی سپر8 مرحلے میں میچز کی شانداردیکھ بھال اورمعیارکو برقراررکھنے میں اہم کردارادا کریگی۔
