لاہور، بہاولپور سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ محمد اکرم نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
محمد اکرم نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائیرزمیں صرف 13 گیندوں پرنصف سنچری مکمل کرکے پاکستان کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی ففٹی بنانے کا اعزازحاصل کرلیا۔
حیدرآباد کے خلاف میچ میں اکرم نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چوکے اور4 بلند و بالا چھکے لگائے اور محض چند منٹوں میں میچ کا پانسہ پلٹ دیا، ان کی برق رفتاراننگزنے شائقینِ کرکٹ کو حیران کر دیا۔
بھارت ، کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ ، امپائر ہلاک ، کئی کھلاڑی زخمی
اس سے قبل یہ ریکارڈ عمران نذیرکے پاس تھا جنہوں نے 2005 میں 14 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی، 21 سال بعد یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اورمحمد اکرم نے خود کو ملکی کرکٹ میں ایک ابھرتے ہوئے جارح مزاج بیٹر کے طور پرمنوا لیا۔
واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز لاہور میں جاری ہیں جہاں نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
