کیلا ایک عام مگر غذائیت سے بھرپور پھل ہیں، لیکن ذیابیطس کے مریض اکثر یہ سوچتے ہیں کہ کیا یہ ان کے لیے محفوظ ہیں یا نہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق کیلا مکمل طور پر ممنوع نہیں، بلکہ صحیح وقت، مناسب مقدار اور پکے پن کے مطابق استعمال کرنے سے یہ نہ صرف محفوظ ہے بلکہ توانائی اور ضروری غذائی اجزاء بھی فراہم کرتا ہے۔
رمضان میں وزن کم کرنے اور ہاضمہ بہتر بنانے کیلئے اجوائن کا آسان نسخہ
کیلے میں فائبر، پوٹاشیم، وٹامنز اور توانائی آہستہ آہستہ فراہم کرنے والی غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ ان خصوصیات کی وجہ سے کیلا توانائی بڑھاتا ہے، بھوک کم رکھتا ہے اور شوگر کے تیز اتار چڑھاؤ کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
کیا ذیابیطس کے مریض کیلے کھا سکتے ہیں؟
ماہر غذائیت کے مطابق کیلے کا استعمال مکمل طور پر بند کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ گلیکیمک کنٹرول (شوگر کی سطح) اور علاج کے منصوبے کے تحت مقدار اور وقت کا تعین ضروری ہے۔
کیلا کھانے کا بہترین وقت
کافی شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند یا نقصان دہ؟
ماہرین کے مطابق سب سے بہتر ہے کہ کیلا دو اہم کھانوں (دوپہر یا رات کے کھانے) کے ساتھ نہ کھایا جائے کیونکہ یہ عام طور پر کاربوہائیڈریٹس سے بھری غذائیں ہوتی ہیں، جس سے شوگر لیول گر نہیں پاتا۔ اس کے بجائے:
- کیلا صبح دیر یا دوپہر کے وقت ہلکے سنیک کے طور پر کھانا چاہیئے تاکہ جسم روزمرہ کی سرگرمیوں میں اسے توانائی کے طور پر استعمال کر سکے، اور بلڈ شوگر میں اچانک اضافہ کم ہو۔
پکے پن کے مطابق کیلے کا انتخاب
کھیلے کے پکے پن کا بھی بلڈ شوگر پر اثر ہوتا ہے:
- کم پکا یا ہلکا سبز کیلا: نشاستے (resistant starch) میں زیادہ، شوگر کم — بلڈ شوگر پر آہستہ اثر۔
- پکا ہوا کیلا (پیلا): شوگر معمولی — معتدل اثر۔
- زیادہ پکا یا براؤن نشانات والا کیلا: شوگر زیادہ — جلد شوگر بڑھا سکتا ہے۔
اسی لیے ذیابیطس والے افراد کے لیے کم پکا یا ہلکا پکا کیلا بہتر سمجھا جاتا ہے۔
انگلیوں میں چھپی پھیپھڑوں کے کینسر کی ابتدائی علامت: ماہرین کی وارننگ
کیلے کھانے کے ماہرین کے مشورے
ذیابیطس کے مریض کیلے کو محفوظ طریقے سے اپنے غذائی پلان میں شامل کرنے کے لیے درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں:
- بلڈ شوگر کا ریگولر مانیٹرنگ کریں — اگر سطح زیادہ ہو تو پھل کھانا مؤخر کریں۔
- کیلے کو بھاری کھانوں (چاول، روٹی) کے ساتھ نہ کھائیں۔
- مناسب وقت یعنی صبح کے درمیان یا دوپہر کے درمیان کیلا کھائیں۔
- ہلکی فزی کل سرگرمی بعد میں کرنے سے شوگر کی سطح مستحکم ہو سکتی ہے۔
- مقدار کم رکھیں — ایک چھوٹا کیلا یا آدھا کیلا کافی ہے۔
