پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے رمضان المبارک کے دوران جذباتی نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معافی اور اندرونی سکون کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر رہی ہیں۔
علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تحریری نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ پچھلا سال میری زندگی کا سب سے مشکل سال تھا، جس میں مجھے متعدد ذاتی اور پیشہ ورانہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسے دن بھی آئے جب اندھیرا میرے ایمان سے زیادہ بھاری محسوس ہوتا تھا۔
نامور فلم ساز کا گھر میں اچانک انتقال، لاش کئی دن پرانی ہونے کی تصدیق
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ اس سال، خاص طور پر اس بابرکت ماہ رمضان میں، میں ایک مختلف راستہ اختیار کر رہی ہوں۔ میں واپس لوٹنے اور اپنے دل کو نرم کرنے کا انتخاب کر رہی ہوں۔
اداکارہ نے لکھا کہ میں ہر اُس شخص کو معاف کرنے کا انتخاب کر رہی ہوں جس نے کبھی مجھے تکلیف دی، اس لیے نہیں کہ وہ اس کے مستحق ہیں، بلکہ اس لیے کہ ان کی اپنی روح امن کی طلبگار ہے۔
انہوں نے اللہ سے بھی معافی کی درخواست کی اور دعا کی کہ جیسے وہ دوسروں کو معاف کرنا سیکھ رہی ہیں، ویسے ہی اللہ بھی انہیں معاف فرمائے۔
عائزہ اور دانش نے رمضان المبارک کا آغاز مکہ مکرمہ سے کیا: خوبصورت لمحات دیکھیں
علیزے شاہ نے اپنے پیغام میں انسان کے اندر غرور اور جذباتی تکلیف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی ہم جانتے ہیں کہ ہم گمراہ ہو رہے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ ہم غلط ہیں، پھر بھی اپنی انا کو جیتنے دیتے ہیں۔ تب ہم اپنی ہی کہانی کے ولن بن جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس نوٹ پر بے حد مثبت ردعمل دیا ہے، اور بہت سے لوگوں نے ان کے جذبات کو نہ صرف حوصلہ افزا بلکہ روحانی اعتبار سے بھی متاثر کن قرار دیا ہے۔
