افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال پر افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 16فروری کو باجوڑ دہشت گرد حملے پر افغان حکومت کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا،پاکستان نے باجوڑ چیک پوسٹ پر خودکش حملے اور فائرنگ کی مذمت کی۔
باجوڑ: چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 12 خوارج ہلاک، دھماکے سے 11 اہلکار شہید
فتنہ الخوارج اور ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان میں کارروائیاں کر رہی ہیں،یقین دہانیوں کے باوجود افغان سرزمین کا استعمال جاری رہنا افسوسناک ہے۔
افغان طالبان اپنی سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف سخت اقدامات کریں،دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ افغان حکومت کی ذمہ داری ہے۔
