سری لنکا کے متھیشا پتھیرانا(Matheesha Pathirana) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو گئے۔ فاسٹ بولر کینڈی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔
میڈیکل رپورٹس کے مطابق اسکین میں ان کی پنڈلی میں اسٹرین کی نشاندہی ہوئی ہے، جس کے باعث انہیں مکمل فٹنس حاصل کرنے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کی بحالی کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ایونٹ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ وہ مکمل صحتیاب ہو سکیں۔
ورلڈ کپ کا سپر ایٹ مرحلہ ، پاکستان کا پہلا میچ 21 فروری کو نیوزی لینڈ سے ہو گا
متھیشا پتھیرانا کی جگہ 25 سالہ فاسٹ بولر دلشان مدھوشنکا کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ مدھوشنکا اس سے قبل بھی محدود اوورز کرکٹ میں سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہیں نئی گیند کے ساتھ مؤثر کارکردگی کے لیے جانا جاتا ہے۔
ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ نئے شامل ہونے والے بولر باؤلنگ اٹیک کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے، خاص طور پر ایسے مرحلے پر جب ایونٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔
پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2028 کیلئے براہ راست کوالیفائی کر لیا
واضح رہے کہ سری لنکا اپنا اگلا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گا، دونوں ٹیمیں پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔
