اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ماہِ رمضان المبارک 1447 ہجری کے دوران بینکوں کے دفتری اور کاروباری اوقات کار کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مقدس مہینے میں مرکزی بینک سمیت ملک بھر کے تمام کمرشل بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک انہی اوقات کار پر عمل کریں گے جو اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔
سائبر خطرات کیخلاف ریڈ الرٹ، اسٹیٹ بینک کا ملک گیر پلان جاری
ترجمان کے اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران پیر سے جمعرات تک بینکوں کے دفتری اوقات صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بلا وقفہ ہوں گے۔ اس دوران صارفین کو تمام بنیادی بینکاری سہولیات مسلسل فراہم کی جائیں گی۔ جمعے کے روز دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک بلا وقفہ مقرر کیے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مقررہ اوقات کا اطلاق ملک بھر کی تمام بینکاری برانچز پر ہوگا اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ان اوقات کی سختی سے پابندی یقینی بنائیں۔
مرد ملازم کو پدری رخصت نہ دینے پر اسٹیٹ بینک پر5لاکھ روپے جرمانہ عائد
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اوقات کار میں یہ خصوصی ترتیب دی گئی ہے تاکہ صارفین کو بینکاری امور کی انجام دہی میں آسانی ہو۔
ترجمان کے مطابق رمضان المبارک کے اختتام کے بعد بینکوں کے اوقات کار دوبارہ وہی ہو جائیں گے جو رمضان سے قبل نافذ العمل تھے۔ اس سلسلے میں کسی بھی نئی تبدیلی سے متعلق آگاہی باقاعدہ طور پر جاری کی جائے گی۔
نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کابینہ کی منظوری کے بعد ہو گی ، گورنر اسٹیٹ بینک
واضح رہے کہ ہر سال رمضان المبارک کے موقع پر بینکوں کے اوقات کار میں رد و بدل کیا جاتا ہے تاکہ مذہبی اور سماجی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نظامِ کار کو منظم انداز میں جاری رکھا جا سکے۔
