پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
آخری گروپ میچ میں قومی ٹیم نے نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دی، اس طرح گروپ اے سے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے سپرایٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔
گروپ بی سے سری لنکا اور زمبابوے اگلے مرحلے میں پہنچے، گروپ سی سے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ جب کہ گروپ ڈی سے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ نے سپر ایٹ مرحلے میں قدم رکھا۔
سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کا پہلا میچ 21 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا، دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ کے خلاف ہو گا جبکہ سپر ایٹ مرحلے کا تیسرا اور آخری میچ پاکستان 28 فروری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2028 کیلئے براہ راست کوالیفائی کر لیا
سپر ایٹ کے پہلے گروپ میں بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی ٹیمیں ہیں۔ دونوں گروپس میں سے دو دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔
