بھارت کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما مسلسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیسری اننگز میں صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
احمد آباد میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے آخری گروپ میچ میں ابھیشیک شرما نیدرلینڈز کے باؤلر دت کے ہاتھوں پہلے ہی اوور میں صفر پر کلین بولڈ ہو گئے۔
ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت نے نیدرلینڈز کو17 رنز سے شکست دے دی
اس سے قبل ابھیشیک امریکا اور پاکستان کے خلاف بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔ مسلسل 3 بار صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ابھیشیک نے ٹی ٹوئننی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ مسلسل صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
اس سے قبل بھارت کے سابق کرکٹر آشیش نہرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مسلسل 3 اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک کیلنڈر ائیر کے دوران بھارت کے لیے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نمیبیا کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں پہچ گیا
ابھیشیک شرما 2026 میں 5 بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ، اس سے قبل سنجو سیمسن 2024 میں 5 بار صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
