وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملے کابل کی مرضی یا سرپرستی کے بغیر نہیں ہو سکتے۔
فرانسیسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت، کابل اور دہشتگرد گروہ پاکستان میں حملوں میں ملوث ہیں، افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش سمیت تمام دہشتگرد گروہ موجود ہیں۔
بلوچستان میں بڑی تعداد میں فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے ، خواجہ آصف
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں حملے طالبان اور بھارت کی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہے، پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کا امکان اب بھی موجود ہے۔
