پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 11 کے آغاز سے قبل نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کے شیئرز سے متعلق تنازع سامنے آ گیا۔
آسٹریلیا میں مقیم بزنس مین محمد شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ فرنچائز کے 76 فیصد شیئرز کے قانونی مالک ہیں۔ جبکہ 24 فیصد شیئرز رکھنے والے حمزہ مجید مبینہ طور پر ان کی اجازت کے بغیر مزید شیئرز فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
محمد شاہد نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا کہ حمزہ مجید زیادہ منافع کی خاطر ان کے حصے کے شیئرز مہنگے داموں فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جو کہ غیر قانونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اور ضرورت پڑنے پر قانونی چارہ جوئی بھی کریں گے۔
محمد شاہد نے کہا کہ وہ 27 برس بعد پاکستان آئے ہیں اور ملک میں سرمایہ کاری کرکے ترقی میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم ان کے بقول معاملات شفاف انداز میں نہیں چلائے جا رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان سنچری بنانے والے دوسری کھلاڑی بن گئے
انہوں نے کہا کہ میرے کے وکلا اس صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اور جلد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
