آحمد آباد میں کھیلے گئے گروپ اے کے 36ویں میچ میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو 17 رنز سے شکست دے دی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے، شیوام دوبے نے 31 گیندوں پر 66 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جبکہ سوریا کمار یادو نے 34 اور ہارڈک پانڈیا نے 30 رنز کا اضافہ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔
نوحا کروس 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ باس ڈی لیڈے نے 33 اور زیک لیون کیشیٹ نے 26 رنز اسکور کیے، تاہم مطلوبہ رن ریٹ کے دباؤ میں ٹیم ہدف حاصل نہ کر سکی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان سنچری بنانے والے دوسری کھلاڑی بن گئے
بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شیوام دوبے نے 2 اور جسپریت بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
