پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے اہم میچ میں صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کے خلاف 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔یہ ان کے کیریئر کی پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل سنچری ہے۔
صاحبزادہ فرحان اس کامیاب اننگز کے ساتھ احمد شہزاد کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ احمد شہزاد نے 2014 کے ایڈیشن میں بنگلادیش کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نمیبیا کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں پہچ گیا
واضح رہے کہ رواں ٹی 20 ورلڈ کپ میں یہ تیسری سنچری ہے۔ جبکہ اس سے قبل کسی بھی ایڈیشن میں دو سے زائد سنچریز نہیں بن سکی تھیں۔ موجودہ ایونٹ میں پتھم نسانکا نے آسٹریلیا کے خلاف اور کینیڈا کے یووراج سامرہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔
