ٹی 20ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ اور نمیبیا کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیا۔
نمیبیا نے 16 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے ہیں اور اسے جیت کے لیے 24 گیندوں پر 106 رنز درکار ہیں۔
فرائیلنک 9، لافٹی ایٹون 5، اسٹینکیمپ 23 اور کپتان جرہارڈ ایراسمس 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
عثمان طارق نے اننگز کے 14 ویں اوور میں جے جے اسمٹ اور روبین ٹرمپلمین کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 100 رنز بنا کر نمایاں رہے،کپتان سلمان علی آغا نے 38 رنز بنائے،شاداب خان نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔صائم ایوب 14 اور خواجہ نافع 5 رنز بنا سکے۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ(ICC Men’s T20 World Cup) کے اہم میچ کا ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

فخر زمان کوآج بھی نہیں کھلایا،نواز اور شاداب پر پھر اعتماد کیوں ؟؟؟
پاکستان کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،ابرار احمد اور شاہین آفریدی کو قومی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا،خواجہ نافع اور سلمان مرزا پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے۔
واضح رہے میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ جائیگا، بارش کی صورت میں بھی پاکستان اگلے مرحلے میں چلا جائے گا۔گروپ اے سے بھارت پہلے ہی سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔
