رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، ملک بھر میں کل 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا وزارت مذہبی امور نے چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے اجلاس کے بعد اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاند نظرآنے کی مختلف شہادتیں موصول ہوئی ہیں،پشاور، کوئٹہ، بونیر، کراچی اور دیگر مقامات سے مصدقہ شہادتیں موصول ہوگئی ہیں۔
ممبرمرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی عتیق اللہ نے کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو 40 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
اویس لغاری کا رمضان میں بڑا اعلان، سحری و افطار میں لوڈشیڈنگ ختم
دوسری جانب بنگلہ دیش میں رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے ، کل جمعرات کو پہلا روزہ ہو گا۔
