اسلام آباد(محمد ریحان احمد)پاکستان اورنمبیبیا آج اہم میچ میں مدمقابل ہیں ،فخر زمان کو پھرچانس نہیں دیا گیا آخر ٹیم مینجمنٹ کی کیا سوچ ہے ؟ کم سے کم آج تو بڑی تبدیلیاں کردیتے لیکن ظاہر ہے اگر نمبییا کی کمزور ٹیم کیخلاف شاداب یا نواز کچھ کرجائیں گے تو پھران دونوں کیلئے اگلا میچ پکا ہوجائے گا۔
فخر زمان جن کی ہر میچ میں جگہ بنتی ہے لیکن معلوم نہیں انہیں باہرکیوں رکھا جارہا ہے،شاہین اور ابرار کو ڈراپ ضرور کیا گیا لیکن ان دونوں کو ڈراپ کرنے سے پہلے چھری شاداب اورنواز کے ناموں پر گرنی چاہیے تھی ۔ شاداب اور نواز کے اعدادو شمار اتنے مایوس کن ہیں جو بار بار بتائے جاچکے ہیں لیکن کوئی فائدہ ہی نہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، 7 ٹیموں نے سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا ، ایک کا فیصلہ ہونا باقی
بھارت کے خلاف اہم ترین معرکے میں نواز نے 5 قیمتی گیندیں ضائع کر کے صرف 4 رنز بنائے، جن میں 3 ڈاٹ گیندیں شامل تھیں۔امریکہ اور نیدرلینڈز کے خلاف بھی انہوں نے 23 گیندیں ضائع کر کے محض 11 رنز بنائے تھے۔
اس پورے ورلڈ کپ میں نواز نے 28 گیندوں کا سامنا کیا اور صرف 15 رنز بنا پائے، یعنی پورے ٹورنامنٹ میں ان کے بلے سے محض ایک چوکا ہی نکل سکا۔ اس ورلڈ کپ میں ان کا اوسط اسکور صرف 5 رنز فی میچ بنتا ہےاور اسٹرائیک ریٹ اس کا تو ذکر ہی رہنے دیں لیکن نام پھر بھی ٹیم میں شامل ہے۔
