صائم ایوب (saim ayub)ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے،آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔
نئی رینکنگ کے مطابق آل راؤنڈرز کی فہرست میں صائم ایوب کی پہلی پوزیشن ہے،انہوں نے بھارت کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔صائم ایوب نے سکندر رضا سے پہلی پوزیشن چھینی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، 7 ٹیموں نے سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا ، ایک کا فیصلہ ہونا باقی
دوسری جانب آل راؤنڈرز میں محمد نواز کی 2 درجہ تنزلی ہوئی جس کے بعد وہ 7ویں نمبر پر چلے گئے۔
بیٹرز کی فہرست میں صاحبزادہ فرحان تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے،سری لنکا کے نسانکا آسٹریلیا کے خلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔
