بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنے خلاف جاری ناقابل ضمانت وارنٹ کے دعووں پر پہلی بار ردعمل دیتے ہوئے اسے پرانی اور غلط اطلاعات قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے ایک چیک باؤنس کیس میں امیشا کے خلاف وارنٹ جاری کیا تھا، جس کا تعلق 2017 میں ایک تقریب کے لیے پیشگی ادائیگی کے معاملے سے ہے۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے عماد وسیم سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

تفصیلات کے مطابق اداکارہ پر الزام تھا کہ انہوں نے تقریب کے لیے رقم وصول کرنے کے بعد پروگرام میں شرکت نہیں کی۔
امیشا پٹیل نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹس حقیقت سے بعید ہیں اور ان کی قانونی ٹیم معاملے کو دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ کام پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہیں اور غیر ضروری تنازعات میں شامل نہیں ہونا چاہتیں۔
سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا کا انتقال، فلمی دنیا سوگوار
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ اداکارہ نے تقریب کے لیے 14.50 لاکھ روپے کی رقم وصول کی، مگر پروگرام میں پیش نہیں ہوئیں، جس کے بعد عدالت نے انہیں 27 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا۔
