پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ X پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ہیلینا، ہیزل، سمیعہ اور میں نے گزشتہ رات اپنے خاندان میں ایک نئے اضافے کو خوش آمدید کہا ہے۔‘‘
Helena, Hezel,Samiya and I welcomed a new addition to our family last night.
Alhamdulillah, our beautiful baby boy (Hamdan Hassan Ali ) is doing well, and his Mama (my Queen) is recovering strongly.❤️
Please remember me and my family in your duas. ❤️
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) February 18, 2026
حسن علی نے مزید بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ان کا بیٹا خیریت سے ہے اور اس کا نام ’’حمدان حسن علی‘‘ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کی صحت سے متعلق بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس کی ماما، میری ملکہ، تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔‘‘
بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں حسن علی نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا
قومی کرکٹر کی جانب سے یہ خوشخبری سامنے آنے کے بعد مداحوں اور کرکٹ حلقوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ننھے مہمان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔
اپنے پیغام کے اختتام پر حسن علی نے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے بیٹے اور اہلِ خانہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ یہ خوشی کا موقع ان کے مداحوں کے لیے بھی کسی خوشخبری سے کم نہیں، جو طویل عرصے سے کرکٹر کی نجی زندگی کی خوشیوں میں شریک ہوتے آئے ہیں۔
