وکیل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے سابق آل راؤنڈر اور قومی کرکٹر عماد وسیم سے اپنی شادی کے پس منظر اور وجوہات کے بارے میں پہلی بار کھل کر بیان دیا ہے۔
نائلہ راجہ نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ میں نے اپنی زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ کیا، ایک ایسے شاندار شخص سے شادی کر کے۔ اگر یہ آپ نہ ہوتے تو شاید میں کبھی بھی شادی کرنے کا انتخاب نہ کرتی۔ آپ نے بے شمار طریقوں سے میری حفاظت کی، حتیٰ کہ جب آپ خود اپنی جدوجہد میں مصروف تھے۔
عماد وسیم کی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں

رپورٹس کے مطابق عماد وسیم اور نائلہ راجہ کا نکاح 16 فروری کو ہوا، اور شادی کی پہلی تصاویر و ویڈیوز عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے شیئر کیں، جن میں دونوں شادی کے جوڑے کے طور پر کیک کاٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
بعد ازاں، عماد وسیم اور نائلہ راجہ نے اپنے انسٹاگرام پیجز پر شادی کی باقاعدہ تصدیق بھی کی۔ عماد وسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی پہلی شادی کامیاب نہیں ہو سکی، جو ان کی زندگی کے سب سے مشکل ادوار میں سے ایک تھا۔ تاہم، اس دوران انہیں اپنی زندگی کی سب سے بڑی نعمت، یعنی اپنے بچوں کی صورت میں خوشیاں حاصل ہوئیں، جن سے ان کی محبت بے پناہ ہے۔
عماد وسیم کی دوسری شادی، سابق اہلیہ کا نیا دعویٰ سامنے آ گیا
View this post on Instagram
نائلہ راجہ نے عماد وسیم اور ان کی پہلی بیوی ثانیہ اشفاق کے بچوں کے حوالے سے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ ہمیں بچوں کے ساتھ دوبارہ ملانے کی توفیق دے، اور تمام متعلقہ افراد کی رضا شامل ہو، تو میں انہیں کھلے دل سے خوش آمدید کہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں ان کی محبت، دیکھ بھال اور پرورش کروں گی، اور انہیں مہربانی، احترام اور ذمہ داری کے ساتھ زندگی گزارنا سکھاؤں گی، بالکل اسی طرح جیسے اللہ چاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں مخلصانہ طور پر سب سے درخواست کرتی ہوں کہ اس معاملے کو مزید طول نہ دیں اور فرضیات یا جذبات کو اس سے منسلک نہ کریں جو انہوں نے خود محسوس یا تجربہ نہیں کیا۔
