پاک بھارت کشیدگی کے باعث عالمی کرکٹ معاملات میں بڑی پیش رفت سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جہاں آئی سی سی (International Cricket Council) نے مستقبل کے بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی کے حوالے سے متبادل آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت(India) میں شیڈول ICC Champions Trophy 2029 اور ICC Cricket World Cup 2031 کے لیے دیگر ممالک کو ممکنہ میزبان بنانے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی حالات اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث مستقبل کے ایونٹس کے انعقاد کو محفوظ بنانے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، 7 ٹیموں نے سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا ، ایک کا فیصلہ ہونا باقی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا( Australia )کو متبادل میزبان کے طور پر مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے کیونکہ وہاں عالمی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیمز، مضبوط انفراسٹرکچر اور بڑے ایونٹس کے کامیاب انعقاد کا تجربہ موجود ہے۔
دوسری جانب رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بنگلا دیش( Bangladesh )کی بعض ایونٹس میں شرکت بھی ماضی میں سیاسی مداخلت سے متاثر رہی، جس کے بعد عالمی کرکٹ حکام نے مستقبل میں ایسی رکاوٹوں سے بچنے کے لیے متبادل وینیوز کی تلاش شروع کر دی ہے۔
راشد خان کا بڑا اعزاز ، ٹی ٹوئنٹی میں 700 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے
ذرائع کے مطابق مالی طور پر مضبوط کرکٹ مارکیٹ ہونے کے باعث ماضی میں کئی بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی بھارت کو دی جاتی رہی، تاہم پڑوسی ممالک خصوصاً پاکستان (Pakistan )کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے تناظر میں اب اس پالیسی پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے کی سیاسی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو مستقبل میں بڑے عالمی ٹورنامنٹس مختلف ممالک میں تقسیم کیے جانے کا رجحان بڑھ سکتا ہے، تاکہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جا سکے اور عالمی مقابلوں کا تسلسل برقرار رہے۔
