آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلے میچ آج ساڑھے دس بجے جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دوسرے اہم ترین میچ میں اڑھائی بجے پاکستان نمیبیا کے مدمقابل ہو گا، تیسرا میچ ساڑھے چھ بجے انڈیا اور نیدر لینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
نمیبیا کے خلاف پاکستان کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے، یہ میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر جائے گا، شکست ہونے کی صورت میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔
اگر میچ بارش کی وجہ منسوخ ہو جاتا ہے تو اس صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس صورت میں بھی پاکستان پانچ پوائنٹ کے ساتھ اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر جائے گا۔
امریکا کے بھی چار پوائنٹ ہیں لیکن اس کا رن ریٹ پاکستان سے اچھا ہے، اس وجہ سے پاکستان کو یہ میچ ہر صورت میں جیتنا ہو گا۔ سات ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہیں، صرف ایک ٹیم کا فیصلہ ہونا باقی ہے جو پاکستان اور نمیبیا کے میچ کے بعد ہو جائے گا۔
زمبابوے کے بیٹر برینڈن ٹیلر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر
کولمبو میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے پچاس سے ساٹھ فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، پاکستان اور نمیبیا کا میچ بارش سے متاثر ہو سکتا ہے۔
