ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ سی کے 33ویں میچ میں نیپال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 170 رنز بنائے۔
مائیکل جونز نے 45 گیندوں پر 71 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ جارج منسی نے 27 اور برینڈن میک ملن نے 25 رنز اسکور کیے۔ نیپال کی جانب سے سومپال کمی نے 3 اور نندن یادو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
قومی ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا دورہ میں غیر معیاری رہائش، وزیراعظم کا نوٹس
171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 19.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ کوشل بھرتیل نے 43 اور آصف شیخ نے 33 رنز بنائے جبکہ کپتان روہت پاؤڈل 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تاہم ڈپندرا سنگھ ایری نے جارحانہ نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 23 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، گلسن جھا نے بھی 24 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
