قومی ہاکی ٹیم کو دورہ آسٹریلیا کے دوران غیر معیاری رہائش فراہم کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو چھوٹے کمروں میں تین، تین کی تعداد میں ٹھہرایا گیا جس پرشدید تشویش پائی جاتی ہے، رہائشی انتظامات بین الاقوامی معیارکے مطابق نہیں تھے، جس سے قومی کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے شہباز شریف نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ترجمان اسپورٹس بورڈ کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر واقعے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا رہا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر
وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی عزت اورسہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اگرغفلت یا بدانتظامی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یاد رہے کہ قومی ہاکی ٹیم حالیہ عرصے میں بین الاقوامی سطح پر بہتر کارکردگی کی کوششوں میں مصروف ہے، ایسے میں سہولیات کی کمی جیسے معاملات کھلاڑیوں کے مورال پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
