پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے جدید خواتین اور ایمان سے متعلق معاشرے میں پائے جانے والے تصورات کو چیلنج کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ثروت نے حال ہی میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کیا، جس نے انہیں اس سوچ پر غور کرنے پر مجبور کیا کہ معاشرہ جدید طرزِ زندگی اپنانے والی خواتین کو کس نظر سے دیکھتا ہے۔
عماد وسیم کی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں
ثروت گیلانی کے مطابق ایک مداح نے انہیں دیکھ کر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا وہ واقعی وہی ہیں اور یہاں کیا کر رہی ہیں۔ اس سوال میں یہ تاثر نمایاں تھا کہ ایک جدید لباس پہننے والی اور خودمختار انداز رکھنے والی خاتون مذہبی عبادت انجام نہیں دے سکتی۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ ایمان ایک ذاتی اور قلبی معاملہ ہے، جس کا تعلق انسان کے باطن سے ہوتا ہے، نہ کہ اس کے لباس یا طرزِ زندگی سے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی فرد کے ظاہری انداز کو بنیاد بنا کر اس کے ایمان کا اندازہ لگانا درست نہیں، کیونکہ ہر شخص اپنے رب کے سامنے خود جواب دہ ہے۔
عاصم اور ہانیہ کی وائرل ویڈیو، میرب علی کی اسٹوری نے ہنگامہ کھڑا کر دیا
ثروت گیلانی کے اس مؤقف کو سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی ملی، جہاں متعدد صارفین نے ان کی صاف گوئی اور مثبت سوچ کو سراہا۔
