نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی کی جانب سے ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے اننگز کا آغاز کیا۔ ٹم سیفرٹ 6 رنز بنا کر سعد بن ظفر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، فن ایلن 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
رچن رویندرا اور گلین فلپس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو فتح دلوا دی۔ رچن رویندرا 59 رنز اور گلین فلپس 76 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف 15.1 اوور میں حاصل کر لیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیڈا نے نیوزی لینڈ کو 174 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔
کینیڈا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کینیڈا کی جانب سے اننگز کا آغاز یوراج سمرا اور دلپریت باجوہ نے کیا۔
دلپریت باجوہ نے 36 رنز بنائے اور وہ کیچ آؤٹ ہوئے، یوراج سمرا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 65 گیندوں پر6 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 110 رن بنائے۔
کینیڈا کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رن بنائے اور نیوزی لینڈ کو 174 رنز کا ہدف دیا۔
پاک بنگلا دیش ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کا شیڈول سامنے آ گیا
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، جمی نیشم، جیکب ڈفی اور جیمیسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
