سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے نائلہ راجہ سے دوسری شادی کر لی ہے۔
اس موقع پر ان کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کی جانب سے نیا دعویٰ سامنے آیا ہے، انہوں نے کہاکہ دسمبر 2023 میں عماد نے لاہور میں میرے بچے کا اسقاط حمل کروا دیا تھا۔
ثانیہ اشفاق کا کہنا تھا کہ یہ قاتل ہے اس نے مجھے دھوکا دیا اور میرے پاس اس کا ویڈیو ثبوت موجود ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک قاتل اور دھوکے باز کو موقع دیا ہے۔
ثانیہ اشفاق نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا بائیکاٹ کیا جائے کسی بھی قاتل اور دھوکے باز کو فرار نہیں ہونا چاہیے۔
عماد وسیم نے سوشل میڈیا انفلوئنسر سے شادی کر لی
واضح رہے کہ ثانیہ اشفاق نے ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ عماد وسیم اور نائلہ راجہ نے شادی کر لی ہے، اس کی تصدیق عماد وسیم نے بھی ایک تفصیلی پیغام میں دوسری شادی کی تصدیق کی ہے۔
