پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے لائیو شو میں بھارتی خاتون اینکر کو کھری کھری سنا دیں۔
بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں خاتون اینکر سے گفتگو میں شعیب اختر نے کہا کہ میں انڈر 19 کا میچ دیکھنے گیا تھا اور روہت شرما کی تعریف کی تھی ہم نے اس طرح کی مثالیں قائم کرنی ہیں۔
راشد خان کا بڑا اعزاز ، ٹی ٹوئنٹی میں 700 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے
انہوں نے کہا کہ آپ ہم سے میچ ہی نہیں کھیلو، آتے ہو اور ہینڈ شیک نہیں کرتے ، گورے کیا سوچیں گے، دونوں کس قسم کی قومیں ہیں۔
جب خاتون اینکر نے کہا کہ آپ کو دوسرا نظریہ دیکھنا ہو گا، جس پر شعیب اختر نے کہا کہ آپ کسی بھی دھرم سے ہو آپ میری بہن ہو میری جان لیکن یہ سیاسی پروگرام نہیں، یہ اسپورٹس کا شو ہے ، اگر میں بات کرنے پر آیا تو ایک لاکھ باتیں ہیں۔
سنسنی خیز مقابلے کے بعد اٹلی کو شکست ، انگلینڈ نے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا
شعیب اختر نے کہا کہ یہ غلط طریقہ ہے، میں کیسے کسی سے ہاتھ نہ ملاؤں، اگر نہیں کھیلنا تو کھیلو ہی نہیں اور پیسے بھی چھوڑ دو۔ ہم نے آئی پی ایل کا ایک سیزن کھیلا اس کے بعد نہیں کھیلے ، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑا۔
