افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرکے اہم اعزار اپنے نام کر لیا۔
راشد خان آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں یو اے ای کے خلاف وکٹ حاصل کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں 700 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے۔
سنسنی خیز مقابلے کے بعد اٹلی کو شکست ، انگلینڈ نے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے ڈیوین براوو 631 وکٹیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں جنہیں راشد خان نے فروری 2025 میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
تیسرے نمبر پر بھی ویسٹ انڈیز کے شیو نارائن ہیں جنہوں نے 613 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی سب سے زیادہ 191 وکٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
نمیبیا کے خلاف ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور تیسرے نمبر پر بھی کیوی اسپنر اش سودھی ہیں جنہوں نے بالترتیب 164 اور 162 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
