ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے ، جنوبی افریقا نے 176 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں پورا کر لیا۔
پاک بھارت ٹاکرا کل کولمبو میں ہو گا ، بارش کے کتنے امکانات ہیں؟
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چپمین نے 48 اور ڈیری مچل نے 32 رنز کی اننگ کھیلی۔ جنوبی افریقا کے مارکو جانسن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرکے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈم مارکرم نے 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 86 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 24 ، کوئنٹن ڈی کاک ، 20 جبکہ ریان ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس نے 21 ، 21 رنز بنائے۔
