پشاور(رپورٹر: انور زیب،علیشبہ خٹک)پاکستان تحریکِ انصاف نے ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کردیا۔
صوبائی صدر جنید اکبر نے خیبر پختونخوا کے تمام پارلیمنٹیرینز کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کی ہے ،جنید اکبر نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز ڈی چوک دھرنے میں شرکت ہر صورت یقینی بنائیں۔
خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے تمام اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کل ڈی چوک دھرنے میں اپنی شرکت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
— Junaid Akbar (@JunaidAkbarMNA) February 12, 2026
دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سے متعلق مطالبات نہیں مانے جاتے دھرنا جاری رہے گا۔
جمعہ کی نماز کے بعد ملک گیر دھرنا ہوگا،سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہے وہ قبول ہے لیکن دکھ قوم کے سامنے ہے۔پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک ناقابل معافی ہے ،جب نواز شریف کی صحت خراب تھی آپ وہ باتیں یاد کریں جو آپ لوگ کیا کرتے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما سردار تبارک علی ن لیگ میں شامل
بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم بنا تو صحت کارڈ کی شکل میں عوام کو ریلیف دیا،لیکن آج ان کا علاج نہیں کیا جارہا ہے، 3 ماہ انہوں نے صرف آئی ڈراپس پر گزارے۔
انہوں نے کبھی بھی کھانے اور جیل کے احاطے پر بات نہیں کی ،آپ کیسے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ یہ ظلم کر سکتے ہیں؟
عوام میں غم وغصہ ہے جو وہ سڑکوں پر نکل کر نکالیں گے پھر آپ کو نظر آئے گا، بانی پی ٹی آئی کا فوری علاج الشفاء سے کرایا جائے،کس نے جیلر کو اتنا حق دیا کہ وہ عدالتوں کا حکم ٹھکرا دے۔
آئینی ترمیم جلد لائی جائے گی، بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے، وزیر دفاع
اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہوگی،جب بیماری بگڑ گئی تو تب ان کو ایسے ہسپتال لے کر گئے جہاں وہ ڈاکٹر ہی موجود نہیں تھا۔
