آئی سی سی نے پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے 5ممالک کے بورڈ سربراہان کو مدعو کرلیا۔
پاکستان،بھارت،بنگلا دیش،سری لنکا اورافغانستان بورڈ کے سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے ،صدر بی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ 15فروری کوایشیائی ممالک کے کرکٹ بورڈ کے سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت کیخلاف میچ سے قبل نمیبیا کےکپتان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
دوسری جانب پاک بھارت میچ کے لیے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہوگئیں ،پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو میں شائقین کی گنجائش صرف پینتیس ہزار ہے۔
پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں،پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔
پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
پاک بھارت میچ کی ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے کا خدشہ ہے،پاکستان کے بھارت کے ساتھ میچ بائیکاٹ کی وجہ سے متعدد ٹکٹس کینسل بھی ہوئی تھیں۔کینسل ہونے والی ٹکٹس سری لنکن شائقین نے خرید لیں تھی۔
