سینئر سیاستدان زعیم قادری(zaeem qadri) انتقال کر گئے۔
اہلخانہ کے مطابق سابق ایم پی اے زعیم قادری کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا،زعیم قادری ڈیفنس کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
معروف نعت خواں تابندہ لاری انتقال کر گئیں
زعیم قادری مسلم لیگ ن پنجاب کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں،مرحوم کی نماز جنازہ آج بعداز نماز مغرب ادا کی جائیگی۔ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنمائوں نے اظہار افسوس کیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینئر سیاستدان زعیم قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
جنوبی کوریا کے معروف اداکار کا اچانک انتقال، آخری پوسٹ میں چھپا پیغام وائرل
وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زعیم قادری کی سیاسی و سماجی خدمات کویادرکھاجائےگا۔
