نئی دہلی، آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپ اے کے 18ویں میچ میں بھارت نے نمیبیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 93 رنز سے شکست دے دی۔
دہلی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔
ایشان کشن نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 24 گیندوں پر 61 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
اٹلی نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فتح سمیٹ لی
ہاردک پانڈیا نے بھی 28 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور مستحکم کیا۔ سنجو سیمسن نے محض 8 گیندوں پر 22 رنز اسکور کیے۔ نمیبیا کی جانب سے کپتان گیرہارڈ اراسمس سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 18.2 اوورز میں 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ لورین اسٹین کیمپ نے 29 اور جان فرائلنک نے 22 رنز بنائے، تاہم بھارتی بولرز کے سامنے مزاحمت زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی۔
ورون چکرورتی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2 اوورز میں صرف 7 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
