اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کسی بھی دوسرے قیدی کے مقابلے میں زیادہ مراعات حاصل ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خاندان کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا پر بانی سے مبینہ بدسلوکی کا بیانیہ ناکام ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روزمرہ معمولات اور خوراک سے متعلق رپورٹ سامنے آنے کے بعد تمام شبہات دور ہو گئے ہیں۔ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کسی بھی دوسرے قیدی کے مقابلے میں زیادہ مراعات حاصل ہیں۔ اور ان کے ساتھ قانون اور جیل قواعد کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کی طرف منتقلی فی الحال روک دی ہے، اویس لغاری
انہوں نے کہا کہ حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔ اور اسی مقصد کے تحت حقائق سامنے لائے گئے تاکہ غلط تاثر اور پروپیگنڈا ختم ہو سکے۔
