پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ ای او 2 کامیابی سے لانچ کر دیا گیا۔
ترجمان اسپارکو نے کہا کہ چین کے یانگ جیانگ سی شور سینٹر سے سیٹلائٹ لانچ کرکے اہم سنگ میل طے کر لیا گیا۔
سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے اور امیجنگ کی صلاحیت بڑھائے گا، سیٹلائٹ منصوبہ بندی اور وسائل کے انتظام کیلئے اہم ڈیٹا فراہم کرے گا۔
اسپارکو کا ای او 2 ملکی خلائی مہارت کی علامت ہے، پاکستان کے سیٹلائٹس کے بیڑے میں اضافے سے مشاہدات کی تسلسل اور درستگی بہتر ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کی صحت کے بارے میں سلمان صفدر کی رپورٹ سامنے آ گئی
سیٹلائٹ حکمرانی، آفات کے انتظام اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہوگا، اسپارکو کے مطابق مقامی ای او 2 پاکستان کی سیٹلائٹ تیاری میں خود انحصاری ظاہر کرتا ہے۔
