پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے منتخب نہ ہونے پر لائیو ٹی وی پروگرام میں جذباتی ہوگئے اور اپنے دل کی کیفیت بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔
پی ایس ایل پلیئرز آکشن ، سلور اور کیٹگریز رینیو کر دی گئی
احمد شہزاد نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں شامل نہ ہونا ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھی کرکٹرز کو کھیلتا دیکھ کر خوش ہوتے ہیں، تاہم اپنے کیریئر کے حوالے سے دل میں اداسی بھی محسوس کرتے ہیں۔ احمد شہزاد نے اس موقع پر کہا کہ ایک کرکٹر کے طور پر میدان میں نہ اترنا ان کے لیے جذباتی طور پر بہت مشکل ہوتا ہے۔
احمد شہزاد نے اپنے خاندان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ ان کا بیٹا انہیں دوبارہ کرکٹ کھیلتے دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا اب 9 سال کا ہو چکا ہے اور وہ اکثر ان سے کرکٹ کے بارے میں بات کرتا ہے۔ احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا انہیں تسلی دینے کی کوشش کرتا ہے، لیکن بطور باپ یہ صورتحال ان کے لیے مزید جذباتی بن جاتی ہے۔
بریٹ لی آسٹریلیا چھوڑکردبئی منتقل،وجہ بھی سامنے آ گئی
احمد شہزاد نے کہا کہ وہ مجموعی طور پر زندگی میں خوش رہنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کرکٹ سے دوری ایک ایسا پہلو ہے جو انہیں اندر سے متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے دعاگو رہتے ہیں اور موقع ملنے پر بھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ احمد شہزاد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز رہ چکے ہیں اور ماضی میں قومی ٹیم اور مختلف لیگز میں نمایاں کارکردگی دکھا چکے ہیں۔ تاہم حالیہ برسوں میں وہ قومی اور فرنچائز کرکٹ میں مستقل جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
