کولمبو، سری لنکا – آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان اہم گروپ اے میچ سے قبل بلے باز بابر اعظم نے ایک دلچسپ تصویر شیئر کردی ہے۔
بابر اعظم نے اپنے انسٹاگرام اکوانٹ میں ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ سوئمنگ پول میں بیٹھے، مکمل آرام اور سکون کے لمحات سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، جس سے ان کے حامیوں اور شائقین کے درمیان جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔

پی ایس ایل، صائم ایوب نے بابر، شاہین اور شاداب کو پیچھے چھوڑ دیا
یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا انعقاد بھارت اور سری لنکا میں جاری ہے، اور سب کی نظریں پاکستان اور بھارت کے گروپ اے میچ پر مرکوز ہیں، جو 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اب تک کے میچز میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان نے 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی، تاہم بابر اعظم اس میچ میں صرف 15 رنز ہی بنا سکے۔ جبکہ امریکہ کے خلاف پاکستان نے 32 رنز سے شاندار فتح حاصل کی، جس میں بابر اعظم نے شائقین اور نقادوں کو جواب دیتے ہوئے 32 گیندوں پر 46 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر صاحبزادہ فرحان کے ساتھ 81 رنز کی شراکت قائم کی، جس سے ٹیم کی فتح یقینی ہوئی۔
بابر اعظم کی یہ تصویر اور ٹیم کی موجودہ کارکردگی پاکستانی شائقین میں ٹیم کے حوصلے اور میچ سے قبل اعتماد کی جھلک پیش کرتی ہے، جس سے توقعات بڑھ گئی ہیں کہ بھارت کے خلاف میچ انتہائی دلچسپ اور نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔
