مودی کی عوام دشمن سرکار کی نااہلی اور بدانتظامی کے باعث پُورا بھارت احتجاج کرنے پر مجبور ہوگیا،بی جے پی کی نااہل سرکار کی پالیسیوں کے باعث بھارت کے ہرطبقے کے لوگ متاثر ہونے لگے، عام بھارتی شہری کی زندگی اجیرن بن گئی۔
نااہل مودی کی ناقص پالیسیوں کیخلاف بھارتی مرکزی ٹریڈ یونینز کی کال پر ملک گیر احتجاج اور ہڑتال جاری ہے،دی نیوانڈین ایکسپریس کے مطابق ٹریڈ یونینز کی جانب سے ورکرز مخالف پالیسیوں کیخلاف “بھارت بند” کی کال دی گئی ہے۔
دی نیوانڈین ایکسپریس کے مطابق نااہل مودی کی معاشی پالیسیوں کیخلاف ہڑتال میں 600 اضلاع کے 30 کروڑ افراد کی شرکت متوقع ہے،بھارت میں ملک گیر ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹ، صحت، تعلیم، گیس اور پانی کی فراہمی سمیت کئی شعبے بُری طرح متاثرہوگئے۔

ماہرین کے مطابق؛مودی دور میں بھارتی عوام کی قسمت میں صرف ملکی تنزلی، ٹیکس اضافہ،غیر محفوظ مستقبل اور سہولیات کافقدان ہے،نااہل مودی کی ظالمانہ پالیسیوں سے تنگ مزدور سڑکوں پر نکلنے اور بھارت بند کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
نام نہاد شائننگ بھارت کے جھوٹے دعوؤں کے برعکس بڑھتے مظاہرے نااہل مودی کی ناکامیوں کا واضح ثبوت ہیں۔
