سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہو گئے۔
ذرائع اہلخانہ کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا مکمل طبی معائنہ کر رہی ہے اور ضروری ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں، اہلخانہ کے مطابق جنرل (ر) باجوہ کی حالت تسلی بخش ہے تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت انہیں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔
سابق گورنر،وزیراعلیٰ اور5سابق وزرا استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ان کے قریبی حلقوں کی جانب سے صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
