چین کے شہر ہیفی میں اسپرنگ فیسٹیول 2026 کی تقریبات سے قبل ایک دلکش اور حیران کن ڈرون لائٹ شو نے رات کے آسمان کو روشنیوں سے سجا دیا۔
تفصیلات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے اس شاندار مظاہرے نے ہزاروں افراد کو مسحور کر دیا، جبکہ اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
دنیا کی تیز ترین لفٹ: چند لمحوں میں سینکڑوں میٹر کی بلندی طے، نیا ریکارڈ قائم
رپورٹس کے مطابق، اس منفرد شو میں تقریباً 20,000 سے 22,000 ڈرونز نے بیک وقت فضا میں ہم آہنگ انداز میں مختلف دلکش اشکال اور ڈیزائن تخلیق کیے۔ رنگ برنگی روشنیوں سے مزین یہ ڈرونز ایک ہی نظام کے تحت کنٹرول کیے گئے، جس نے حاضرین کو جدید پروگرامنگ اور ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دکھایا۔
In Hefei, China, 20,000 drones lit up the night sky in an unprecedented synchronized display that fused technology and art. The spectacle showcased advancements in drone swarm coordination and massive programming capabilities. This record-breaking performance solidified China’s… pic.twitter.com/8pH2jsKGuP
— Light Science 🇦🇷 (@LightSciencXXII) February 9, 2026
منتظمین کے مطابق ایک ہی کمپیوٹر سے اتنی بڑی تعداد میں ڈرونز کو کامیابی سے کنٹرول کرنے کا یہ مظاہرہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کا باعث بھی بنا، جسے جدید فضائی ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
تماشائیوں نے اس ڈسپلے کو ناقابلِ یقین قرار دیتے ہوئے کہا کہ آسمان پر ایک ساتھ ہزاروں ڈرونز کی منظم اور ہم آہنگ پرواز دیکھنا ایک یادگار تجربہ تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے پروگرام چین کی ڈرون ٹیکنالوجی اور کم بلندی والی فضائی معیشت میں بڑھتی ہوئی مہارت کا واضح ثبوت ہیں۔

یورپ کی بلند ترین عمارت: برف پوش پہاڑوں میں ایک تاریخی شاہکار
یہ شاندار مظاہرہ اسپرنگ فیسٹیول کی آمد کا پیش خیمہ ثابت ہوا، جس نے نہ صرف جشن کی فضا کو مزید رنگین بنایا بلکہ چین کی تکنیکی برتری کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کر دیا۔
