گلگت بلتستان کےسابق گورنر،سابق وزیراعلیٰ اور5سابق وزرا استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے ، صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے پارٹی میں شمولیت پرتمام اراکین کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پرعبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کےلوگوں نے استحکام پاکستان پارٹی پراعتماد کیا، چاہتے ہیں گلگت بلتستان میں ترقی وخوشحالی آئے۔
مختلف عہدوں پررہ کرسیاست کی ہے ،استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے کام کرے گی۔

ترقی کیلئے فنڈزریز کرنا ضروری ہوتاہے،اربوں ڈالرصر ف سیاحت سے کمائے جاسکتے ہیں۔
