بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے آئی سی سی کے سامنے شرائط رکھ دی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ میچ سے قبل اور بعد میں بھارتی ٹیم اور کوچنگ اسٹاف پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ مصافحہ کریں۔
بھارتی میڈیا نے مزید دعویٰ کیا کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ بھارت دوبارہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ کرکٹ کھیلنے کا آغاز کرے۔
پاک بھارت میچ کے بارے میں فیصلہ، تاریخ سامنے آ گئی
انڈین میڈیا کے مطابق تیسری شرط میں پاکستان نے آئی سی سی سے اپنے ریونیو میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا ہے، ان شرائط کے بارے میں پی سی بی کی جانب سے باضابطہ کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔
